عصرِ حاضر میں ہیں یزید بہت |
کربلا پھر سے رونما ہو گا |
جو حقائق چھپے تھے وقت کے ساتھ |
ان سے پردہ بھی اب ہٹا ہو گا |
سوچ سکتا نہیں تھا شہر ترا |
کوفہ سے بڑھ کے بے وفا ہو گا |
قسم ہے گہری رات کی مجھ کو |
نور آخر ظہور پا ہو گا |
شام ڈھلتی ہے رات آتی ہے |
چاند کہسار چڑھ رہا ہو گا |
دیکھنا وقت کا تقاضا ہے |
ہر زوال ایک دن فنا ہو گا |
معلومات