فلک کے گھر آئے چاند تو مجھے بھی بتانا |
کہیں نظر آئے چاند تو مجھے بھی بتانا |
ابھی تلک گردش میں ہیں آسماں پہ ستارے |
وہ ہم سفر آئے چاند تو مجھے بھی بتانا |
وہ آسماں سے ہوتا، قیام کرتا، زمیں پر |
اگر اُتر آئے چاند تو مجھے بھی بتانا |
میں سو رہا ہوں خوابوں کی خواہشوں کو جما کر |
سنو اگر آئے چاند تو مجھے بھی بتانا |
ترے نظر آتے سب کہیں گے عید مبارک! |
کوئی خبر آئے چاند تو مجھے بھی بتانا |
کامران |
معلومات