نعتِ احمد گنگناؤں سبز گنبد دیکھ کر
حالِ دل اپنا سناؤں سبز گنبد دیکھ کر
یا خدا قسمت میں لکھ دے ایک دن کوئے نبی
میں مدینے جاؤں آؤں سبز گنبد دیکھ کر
رحمتِ نورِ مجسم کے نگر کی خاک کو
آنکھ کا سرمہ بناؤں سبز گنبد دیکھ کر
جانبِ خلدِ بریں جب لے چلے رضواں مجھے
ہر گھڑی بس مسکراؤں سبز گنبد دیکھ کر
مصطفیٰ کے نام پر صلَِ علیٰ کے ورد کو
لب پہ میں اپنے سجاؤں سبز گنبد دیکھ کر
کاتبِ تقدیر لکھ کچھ اس طرح تقدیر میں
میں بھی اپنا گھر بناؤں سبز گنبد دیکھ کر
ہجرِ طیبہ میں تصدق روز و شب صبح و مسا
اشک آنکھوں سے بہاؤں سبز گنبد دیکھ کر

0
215