دس معتبر ترین راتوں میں ایک، وہ شبِ برات
جس میں عطا ہوتی ہے، رحمت و مغفرت کی سوغات
نوافل کے اہتمام میں خلوت ہے افضل و نجات
کہ شورِ اجتماع میں کھو جاتی ہے روح کی بات
پٹاخے، آتش بازی، رسمِ حلوہ سب ہیں خرافات
نہ ان سے قربِ الٰہی، نہ گناہوں سے کوئی برات
اتباعِ سنت ہی وہ راہ ہے، وہی اصل نجات
اسی میں ڈھل کے ملتی ہے خطاؤں سے حقیقی برات
ایامِ بیض کی نسبت سے، روزے کا ہو اہتمام
روایتِ علیؓ میں ہے، اس عمل کا خاص مقام
بنی کَلب کی بکریوں کے بالوں کے مثل تمام
معاف ہوتے ہیں بندوں کے، گناہ و جرم و الزام

0
58