خوبصورت خوشنما سہرا مِرے دلدار کا |
آج خوشیوں سے کھِلا چہرہ مِرے دلدار کا |
غوثِ اعظم کی عطا نظرِ کرم خواجہ کریں |
حضرتِ مخدوم سمناں صاحبِ دیوا کریں |
خیر خواہی کی دعا حور و ملک غلماں کریں |
چاند کے جیسا لگے مکھڑا مِرے دلدار کا |
سنتِ سرکار کی آئی گھڑی ہے دیکھ لو |
مسکراتی آج ان کی زندگی ہے دیکھ لو |
فضلِ رب سے ہر جہت چھائی خوشی ہے دیکھ لو |
ہو گیا ہے ہر کوئی شیدا مِرے دلدار کا |
چل تصدق دیکھتے ہیں اس چمن کو باخدا |
حضرتِ تسلیم احمد جس چمن کے باغباں |
شاکر و ذاکر نثار احمد چمن کے صاحباں |
ہر زباں پر بالیقیں چرچا مِرے دلدار کا |
معلومات