| کوئی مرتبہ ان کا سمجھے گا کیا |
| شعــــورِ بـــــشر سے ہیں وہ ماورا |
| وہ جس کے زمیں آسماں ہیں مطیع |
| وہ بنتِ رســــولِ خدا فاطمــــہؑ |
| اُٹھے جنکی تعظیم کو خود نبیﷺ |
| حــــجابِ الہٰـــی وہ نـــــورِ خــــدا |
| خدا تو نہیں وہ خدا کی قسم |
| یہ سچ ہے نہیں وہ خدا سے جدا |
| گواہی تری جس نے جھٹلائی ہے |
| وہ دوزخ کا ایندھن بنایا گـــیا |
| ملائک تـــری روٹـــیوں پر پلـــے |
| ہے تجھ سے عطاؤں کا ھر سلسلہ |
| ہمیں حشر کا خوف ہو بھی تو کیوں |
| شفاعت کو عُظــــمیٰؔ جو ہیں ســـیدہؑ |
| ✍️عُظمیٰؔ زہرا |
معلومات