کردار عالی ہونے کا اعلان رہتی مدح |
مقبول عام ہونے کا سامان رہتی مدح |
تاریخ جو رقم کرے ارمان رہتی مدح |
تحریک انقلاب کا عنوان رہتی مدح |
ملت کا درد شام و سحر دل میں ہو بسا |
جزبات خیر خواہی کا میلان رہتی مدح |
خدمت کے گر ابھرتے عزائم تو ناز ہے |
ایثار جان و مال کا دیوان رہتی مدح |
ہر فعل سے جھلکتی ہو کاری گری یہاں |
حسن عمل دکھانے کا میدان رہتی مدح |
تعلیم سے لگاؤ، ادب سے ہو دوستی |
علم و ہنر، کمال کا فرمان رہتی مدح |
ماحول کی درستگی ناصؔر عیاں ہوئی |
معقول رہبری کی یہ پہچان رہتی مدح |
معلومات