| ترا دل کو دھڑکنے کی اِجازت ہے مبارک ہو |
| ترا دلبر ترا عاشق سلامت ہے مبارک ہو |
| ستاروں سے سنا میں نے قمر نے بھی کہا ہے یہ |
| زمیں پر وہ جو رہتا ہے قیامت ہے مبارک ہو |
| تمھیں نیکوں کی چاہت ہے ہمھیں رندوں سے الفت ہے |
| محبّت تیری میری اک کرامت ہے مبارک ہو |
| جہاں بت خانہ تھا پہلے وہاں ہے اب حسیں مسجد |
| نمازِ عشق اور ان کی امامت ہے مبارک ہو |
| حیاتؔ اپنی صفائی میں فقط اتنا کہا ہم نے |
| ہمھیں اپنی خطاؤں پر ندامت ہے مبارک ہو |
معلومات