گھر گئے محبت میں
ڈر گئے محبت میں
کام جو ضروری تھے
کر گئے محبت میں
اُس جگہ نہ جانا تھا
پر گئے، محبت میں
خواہشوں کے ماتم سے
تر گئے محبت میں
مر گیا جو کہتا تھا
مر گئے محبت میں
جسم رہ گئے بسمل
سر گئے محبت میں

19