| تمدن کو بچانے کی ضرورت ہے |
| نئی نظمیں سنانے کی ضرورت ہے |
| وہ فلمیں جو سماجوں کو بدلتی ہیں |
| گھروں میں اب دکھانے کی ضرورت ہے |
| ہمارے سر پہ بیٹھے ہیں جو دانش ور |
| انھی کو اب پڑھانے کی ضرورت ہے |
| پھلوں کے ساتھ چھاؤں بھی جو دیتے ہوں |
| شجر ایسے لگانے کی ضرورت ہے |
| زمانے کے تقاضوں کو جو سمجھائیں |
| کتابیں وہ پڑھانے کی ضرورت ہے |
| مسلسل دائروں میں چل رہے ہیں ہم |
| سڑک سیدھی پہ جانے کی ضرورت ہے |
| جو غزلیں دیں تمدن کو نئی منزل |
| وہ غزلیں گنگنانے کی ضرورت ہے |
| GMKHAN |
معلومات