اے یار مرے ہاتھ ملا عید کا دن ہے
گھر بار کے حالات سنا عید کا دن ہے
بس ہاتھ ملالینے سے کافی نہیں ہوتا
دل دل سے ملاؤ تو ذرا عید کا دن ہے
مظلوم ہیں بے کس ہیں فلسطیں کے مسلماں
سب ان کے لئے کرنا دعا عیدکا دن ہے
دنیا میں منافق کے سوا سارے گنہگار
اللہ کی پالیں گے رضا عید کا دن ہے
نکلا ہوں میں دو دل کو ملانے کو خدایا
رکھ لینا بھرم آج مرا عید کا دن ہے
شاید کہ کہیں بیٹھ کے وہ ہنس رہی ہوگی
خوشیوں سے مہک اٹھی فضا عید کا دن ہے
نکلی ہے مرے دل سے یہی اک دعا یونسؔ
خوش رکھنا سبھی کو اے خدا عید کا دن ہے

0
36