| ہماری عمر تھوڑی رہ گئی ہے |
| تمنا اک ادھوری رہ گئی ہے |
| رہے ہیں منتظر ہم اس کے برسوں |
| ابھی لمحوں کی دوری رہ گئی ہے |
| سنے گا کلمہ ۓ حق شاہ کیسے |
| یہاں بس جی حضوری رہ گئی ہے |
| برا دل کا نہیں ہوں میرے بھائی |
| ذرا اپنوں سے دوری رہ گئی ہے |
| ہمیں فریاد کر لینے دو اب تو |
| یہی اک شے ضروری رہ گئی ہے |
معلومات