جشن انصر کے انعقاد پر غزل نذر سید انصر |
03 مئی 2025 |
تہنیت ہے تہنیت ہے پیشٍ خدمت سیّد انصر |
جشنِ انصر ادبی فورم کی عقيدت سیّد انصر |
جشنِ انصر کے لئے ہے منتظر ہر خاص و عام |
ہر طرف ہے آپ کا ہی نام شہرت سیّد انصر |
اوج پر حسنِ تخیل ، خوب ہے طرزٍ سخن بھی |
علم و فن میں آپ کی ارفع مہارت سیّد انصر |
گر وطن میں ہوتا کیسے روکتا خود کو سحاب |
آپ کے اس جشن میں کرتا میں شرکت سیّد انصر |
معلومات