کتنا مشکل ہے محبت کی کہانی لکھنا
جس طرح آب کی تختی پہ ہے پانی لکھنا
زندگی آخری نقطہ پہ اگر لے آئے
مجھ کو زندہ پئے اک فکر جوانی لکھنا
عاشقی، فکر فراموش، یہ کیا کہتے ہو
دہر میں ہے یہ فقط امر روانی لکھنا
ہائے اس عشق میں تاثیر بھلا کتنی ہے
یہ جو لکھنے لگو، مجنوں کی کہانی لکھنا
دائرہ وار یہ بندش ہے بھلا عشق پہ کیوں
یہ ستم کیوں ہے، ذرا عشق کے بانی، لکھنا
کتنا مشکل ہے محبت کو بچانا حیدر
جس طرح آب کی تختی پہ ہے پانی لکھنا

0
1
548
یہ مصرع تو ڈاکٹر انور ایرج کا ہے۔
کتنی مشکل ہے محبت کی کہانی لکھنا
جیسے پانی سے ہی پانی پہ ہے پانی لکھنا

0