میرے دادا 1898 میں ہوئے پیدا |
اللہ نے ہمیشہ کیا کرم بہت زیادہ |
آپ نے 1918 میں کی دُوسری شادی |
میری دادی دَسوندے خاں کی تھی شہزادی |
آپ تھے برٹش رائل آرمی میں نائب صوبیدار |
آپ کی شخصیت تھی بڑی وَضع دار |
آپ نے سروس کی 29 سال |
آپ کی ساری سروس رہی باکمال |
آپ 1947 میں آئے شیر پور سے گُجرات |
پارٹیشن میں انکے لئے سازگار رہے حالات |
|
آپ 1966 میں مِہسم سے آئے بارہ چک |
مجھے ہلکی سی یاد ہے ان کی جھلک |
جیسے ہی اللہ کی طرف سے مِلی اجازت |
آپ نے 1972 میں حاصل کی حج کی سعادت |
خاندان کو 1980 میں آپ کی جدائی کی ملی خبر |
اللہ اپنی رحمتوں، برکتوں سے منور کرے آپ کی قبر |
معلومات