زندہ درد کہانی رکھنا |
اپنی آنکھ میں پانی رکھنا |
رکھنا مشکل آسانی میں |
مشکل میں آسانی رکھنا |
مُجھ سے نفرت کرنے والے |
میرا پیار نِشانی رکھنا |
تُم جس رستے پر بھی چلنا |
چال مگر لاثانی رکھنا |
کس نے کہا تھا زیست میں میری |
اتنی کم سامانی رکھنا |
میری بھی یہ عادت ٹھہری |
سب کچھ یاد زبانی رکھنا |
جذبوں کی جو بات چلے تو |
آنکھوں میں حیرانی رکھنا |
مجھ کو یاد نہ کرنا پیارے |
اپنی شام سہانی رکھنا |
اپنے دل دریا میں، مانی |
جذبوں کی طغیانی رکھنا |
معلومات