ذکر میں ہے چاشنی سرکار سے
روح میں ہے شِیرنی سرکار سے
شمس میں ہے دھوپنی سرکار سے
چاند میں ہے چاندنی سرکار سے
"نور سے ان کے بنا سارا جہاں"
ہر جگہ ہے روشنی سرکار سے
ہیں لطائف پر اثر انسان کے
ظاہری و باطنی سرکار سے
اس کا دشمن خود خدائے پاک ہے
جس نے مولی دشمنی سرکار سے
خوش ہوئے گر مصطفیٰ خوش ہو خدا
ہر خوشی ہو دو گُنی سرکار سے
پر کشش چہرے ذکؔی عشاق کے
دیدنی ہیں دیدنی سرکار سے

0
2