غم سے یا پھر خوشی سے گزریں گے
ہم سبھی زندگی سے گزریں گے
سب کے چہرے اصل میں دیکھیں گے
آپ جب مفلسی سے گزریں گے
ساتھ اپنے جو بہتا دریا ہو
کیوں بھلا تشنگی سے گزریں گے
آپ بھی آئیں‌گےنظر لیکن
آپ جب روشنی سے گزریں گے
میٹھا کتنا ہے درد جانیں گے
لوگ جب عاشقی سے گزریں گے

0
71