دل میں تیری یاد کا اک سلسلہ باقی رہا
رات بھر آنکھوں میں کوئی خواب سا باقی رہا
عشق نے جب سے کیا ہے روح کو آئینہ گر
اپنے اندر ایک چہرہ دوسرا باقی رہا
ہم نے لفظوں میں چھپایا دردِ پنہاں عمر بھر
خامشی کے لب پہ لیکن ماجرا باقی رہا
اس کی آنکھوں میں عجب اک نور تھا روزِ ازل
دیکھنے والوں میں بس اک فاصلہ باقی رہا
کارگر ہم پر ہوا جب عشق کا سارا فسوں
دل کے ویرانے میں اک شعلہ جلا باقی رہا
جس کو سمجھا تھا کبھی منزل کا روشن راستہ
اس کے پیچھے عمر بھر اک راستہ باقی رہا
طارق اس کی ذات میں خود کو کِیا ہم نے تلاش
خود سے ملنے کا مگر اک مرحلہ باقی رہا

0
13