سہانے جب یہ منظر بولتے ہیں
موافق اس کے خُوگر بولتے ہیں
سکھایا ہے جنہیں طرزِ تکلم
"وہ اپنی حد سے بڑھ کر بولتے ہیں"
عُلّوِ شان کا ادراک ہو تب
ثنا خوانی میں منکر بولتے ہیں
ہوا ہے وزن باتوں کا یہاں پر
سبھی چپ ہوں کہ، ہمسر بولتے ہیں
خدا ناصؔر تباہی سے بچائے
اُجڑ جاتے ہیں وہ گھر بولتے ہیں

63