پوچھے کوئی کہ تم کو نبی سے ہے کیا ملا ؟ |
کہہ دو کہ ان سے مجھ کو خدا کا پتہ ملا |
تشریف لائے یوں تو وہ سب سے اخیر میں |
نبیوں میں پر انھی کو بڑا مرتبہ ملا |
مانگا تھا میں نے تھوڑا ہی در پر حضور کے |
دامن مرا مگر مجھے پورا بھرا ملا |
سینے میں اک چراغ جلا ان کے ذکر سے |
ظلمت میں روشنی کا مجھے سلسلہ ملا |
رہتا تھا غم میں ڈوبا ہوا روز و شب مگر |
نام نبی سے دل کو مرے حوصلہ ملا |
یونسؔ یہ نعت گوئی ہے جس کے طفیل سے |
جنت میں داخلے کا مجھے راستہ ملا |
معلومات