| دل سے دل کا ملن ہو رہا ہے |
| پیار دھیرے سے بزھنے لگا ہے |
| منتظر ہوں زمانہ سے بھی میں |
| صبر بے حد ترش ہو چلا ہے |
| ہنس کر ٹالنے کی بھی عادت |
| پر جگر تھام لے، کچھ سنا ہے |
| روٹھنا بھی منانا بھی رہتا |
| عشق ورنہ کہاں ہو سکا ہے |
| دیکھ دستور چاہت کے کیسے |
| گر صلہ بیوفائی ملا ہے |
| آزمائش بھی ناصر نہیں ہو |
| پھر تڑپنے مزہ کیا بچا ہے |
معلومات