درد آشنا ہوتا تو سکون آ جاتا |
حوصلہ دیا ہوتا تو سکون آ جاتا |
تیرا نام لے لے کے لوگ باتیں کرتے ہیں |
تو نے کچھ کہا ہوتا تو سکون آ جاتا |
ذکرِ ترکِ رسم و راہ غیر سے سنا میں نے |
آپ سے سنا ہوتا تو سکون آ جاتا |
درد و غم کے دریا میں ڈوبتا سا جاتا ہوں |
تیرا آسرا ہوتا تو سکون آ جاتا |
آج کہہ رہے ہو تم سلسلہ نہیں رکھنا |
پہلے کہہ دیا ہوتا تو سکون آ جاتا |
معلومات