| رہے گا حال یہی زندگی نہیں چلے گی |
| سبھی کے ساتھ چلو سادگی نہیں چلے گی |
| یہاں سے جان چھڑا لو گے تم لٹک کے مگر |
| جہاں ہے جانا وہاں خود کشی نہیں چلے گی |
| جس ایک شخص کے پیچھے چلیں گے تیرے قدم |
| اس ایک شخص کے آگے تری نہیں چلے گی |
| تمہارا وقت ہے جو بھی کہو گے دوڑے گا |
| کہ میرا وقت نہیں ہے مری نہیں چلے گی |
| کئی مہینوں سے کہتے ہو جلد ملتے ہیں |
| اسی دن آؤ گے کیا جب گھڑی نہیں چلے گی |
| یہ زندگی ہے یہ بیلنس مانگتی ہے کلیم |
| یہ فیس بک نہیں ہے یہ فری نہیں چلے گی |
معلومات