یہ دانائی کا دھارا ہیں
یہ جنت کا نظارہ ہیں
کتابیں درس حرکت کا
سفر کا استعارہ ہیں
کتابیں علم کے موتی
کتابیں اک سہارا ہیں
بھنور میں زندگی میری
کتابیں اک کنارہ ہیں
جہاں کی ظلمتوں میں یہ
چمکتا اک ستارہ ہیں
یہاں بے جان روحوں میں
بھڑکتا اک شرارہ ہیں
کتابیں خضر کی جڑواں
یہ منزل کا اشارہ ہیں

76