| ریشمی جال خوب صورت ہیں |
| آپ کے بال خوب صورت ہیں |
| کتنی دلکش ہیں آپ کی آنکھیں |
| آپ کے گال خوب صورت ہیں |
| سچ کہوں تو گلاب سے بڑھ کر |
| ہونٹ یہ لال خوب صورت ہیں |
| بد نظر سے بچائیں خود کو آپ |
| اوڑھ لیں شال ، خوب صورت ہیں |
| آپ تک دسترس میسر ہے |
| یہ مہ و سال خوب صورت ہیں |
| وہ مجسم بھی دل نشیں ہو گا |
| جب خد و خال خوب صورت ہیں |
| آپ کو یاد میری آئے گی |
| آپ فی الحال خوب صورت ہیں |
معلومات