نعت
میری بخشش کا ہیں سامان مدینے والے
آپ پر جاؤں میں قربان مدینے والے
آپ نے پائی ہے کیا شان مدینے والے
دونوں عالم کے ہیں سلطان مدینے والے
روز دیدار جنہیں روضۂ اطہر کا نصیب
کتنے خوش بخت ہیں انسان مدینے والے
آپ کا دل میں بسا اسمِ گرامی جب سے
دل ہوا مثلِ گلستان مدینے والے
میری قسمت میں بھی لکھ دیں یہ مدینے کا سفر
میں بنوں آپ کا مہمان مدینے والے
میری پلکوں پہ بھی رکھ دیجے کرم کا سایہ
یوں کہ رہ جائے مرا مان مدینے والے
محمد اویس قرنی

0
4