| دلِ بے تاب کو سرکار ﷺ کی الفت عطا کر دے |
| مجھے ہر حال میں مولا عطا اپنی رضا کر دے |
| تصور میں مدینے کی زیارت روز کرتا ہوں |
| مری آنکھوں کو روضے کا حسیں منظر عطا کر دے |
| درودِ پاک کی لذت رہے ہر وقت لب پر ہی |
| مرے مولا مجھے ذکرِ نبی ﷺ میں مبتلا کر دے |
| فریبِ دہر سے یا رب بچا کے رکھ مرے دل کو |
| نبی کے ذکر سے دل کو الہی پر ضیا کر دے |
| عتیقؔ اپنی خطائیں لے کے آیا ہے ترے در پر |
| مرے مالک خطاؤں سے مرا سینہ صفا کر دے |
معلومات