نفس نفس جو یہ تسبیح ان کے نام کی ہے
عطائے خاص یہ مجھ پر فلک مقام کی ہے
ہوس نہ دولتِ دنیا کی اور نہ نام کی ہے
غرض غلامیِٗ مرسل سے ہے جو کام کی ہے
ہو جب بھی موقعہ تو کیجے منافقین پہ لعن
صبح کی قید ہے اس میں نہ قید شام کی ہے
نبی کے ساتھ ولی کی گواہی واجب ہے
تمام شیعوں کو تاکید یہ امام کی ہے
ثنا امام کی قرآن میں تلاش نہ کر
نبی کی مدح میں شامل ثنا امام کی
یہ آشکار ہوا کلنا محمد سے
نبی کی مدح میں شامل ثنا امام کی

0
3