| لے چلو اے خدا مدینے میں |
| میرا بھی گھر بنا مدینے میں |
| ہے مرا پیشوا مدینے میں |
| یعنی ہیں مصطفے مدینے میں |
| کیا بتاؤں ہے کیا مدینے میں |
| رب کا ہے لاڈلا مدینے میں |
| ہر گھڑی شاہ کل پیمبر کا |
| ہوتا ہے تذکرہ مدینے میں |
| ہر مریضوں کو لے چلو طیبہ |
| پائیں گے وہ شفا مدینے میں |
| کچھ نہ دے پائیں گے جہاں والے |
| مانگ تُو پاۓگا مدینے میں |
| جان نکلے گی شوق سے میری |
| میں اگر مر گیا مدینے میں |
| میری حسرت یہی ہے بس یونسؔ |
| میرا ہو خاتمہ مدینے میں |
معلومات