راہ خدا میں نکلو تو پہلے جو بھی ہو دیکھا جاۓ گا |
دوسرے کا معلوم نہیں پر خود کو بدلا جاۓ گا |
خاص کرم ہوتا ہے مدینے پاک میں ربِ اکبر کا |
سارے گناہیں مٹ جائیں گے جو بھی مدینہ جاۓ گا |
عشق ہے جس کو پیارے نبی سے جاۓ گا وہ جنت میں |
اور نبی کا ہر اک دشمن آگ میں ڈالا جاۓ گا |
مجرم سب خوش ہوجا ئیں گے پیش خدا محشر کے دن |
زلفوں کو لہرا تے ہوۓ جب سامنے آقا جاۓ گا |
پہلے شہِ ابرار کا عاشق دل سے تو بن کر دیکھ سہی |
تو جس رخ بھی جاۓ گا تیرے پیچھے زمانہ جاۓ گا |
پڑھتے رہو گے تم جو ہر اک لمحہ مرے آقا پہ درود |
مجھ کو یقیں ہے تیرے دل سے سارا اندھیرا جاۓ گا |
عشق نبی میں جھوم کے یونسؔ نعت نبی جب گاؤ گے |
روح کو بھی تسکین ملے گی دل بھی مچلتا جاۓ گا |
معلومات