| باغِ جنّت کا رستہ کُھلا چاہیئے |
| یا نبی نگہِ لطف و عطا چاہیئے |
| جو بھی مانگا خدا نے نبی کو دیا |
| پھر کہا یہ بتا اور کیا چاہیئے |
| کہہ رہا ہے خدا اہلِ ایمان سے |
| ہر عمل میں نبی کی ادا چاہیئے |
| پیروی مصطفیٰ کی کرے عمر بھر |
| ربِ کعبہ کی جس کو رضا چاہیئے |
| آرزومند ہر کوئی جنت کا ہے |
| مجھ کو حُبِ رسولِ خدا چاہیئے |
| طارق نوادوی |
معلومات