| ہم احمدی بچے ہیں |
| ہم قول کے پکّے ہیں |
| اور من کے سچے ہیں |
| اللہ سے ڈرتے ہیں |
| قرآن کو پڑھتے ہیں |
| اللہ کے نبیوں پر |
| ایمان بھی رکھتے ہیں |
| چلتے ہیں انہی پر ہم |
| جو علم کے رستے ہیں |
| جاہل کے تمسخر پر |
| ہم لوگ تو ہنستے ہیں |
| جو سوچیں وہی کہہ دیں |
| ہاں سچ ہی تو کہتے ہیں |
| ماں باپ کہیں جو بھی |
| ہم غور سے سنتے ہیں |
| وہ ڈانٹ بھی لیں ہم کو |
| خاموش ہی رہتے ہیں |
| وہ اچھا برا جانیں |
| کہہ دیں جو وہ کرتے ہیں |
| دُکھ دیں نہ کسی کو ہم |
| خدمت ہی تو کرتے ہیں |
| تکلیف کسی کو ہو |
| ہم درد بٹاتے ہیں |
| ہم شکر کریں ربّ کا |
| سب پیار جو کرتے ہیں |
| ہم احمدی بچے ہیں |
| ہم قول کے پکے ہیں |
معلومات