مرحبا یا مصطفٰیﷺ کی دھوم مچتے دیکھ لو
دیکھ لو آقاﷺ کی آمد کے یہ چرچے دیکھ لو
ہر طرف یہ شور ہے صلی علٰی یا سیّدی
ہر مسلماں کی زباں کو ورد کرتے دیکھ لو
ہر طرح شیطان نے کوشش کی تھی کہ روک لے
یا رسول ﷲﷺ کا نعرہ یہ بڑھتے دیکھ لو
کون کہتا ہے کہ اُنﷺ کے آستاں پہ کچھ نہیں
اُنﷺ کے ٹکڑو پر جہاں سارا یہ پلتے دیکھ لو
آپﷺ کی برکت سےبیٹےرب نےسب کو دے دئے
آپﷺ کا میلاد رب کو بھی یوں کرتے دیکھ لو
نور کی برسات سے بھیگے ہوے ارض و سماں
یہ نظارہ نور کا تم چلتے پھرتے دیکھ لو
کہہ رہی ہے ہر گھڑی تجھ کو مبارک ہو میاؔں
ظلم کی شب ختم ہوئی دن ابھرتے دیکھ لو
میاؔں حمزہ

0
103