| لب ملے تو خامشی نے بات کی |
| عشق نے تکمیل میری ذات کی |
| چاندنی میں گھل گئی تھی چاندنی |
| کہکشاؤں کو طلب اس رات کی |
| آئینے میں عکس جب مدغم ہوئے |
| قربتوں نے فاصلوں کو مات کی |
| شوق کے دریا روانی میں بہے |
| حسن نے کیسی غضب کی گھات کی |
| اک عجب لرزش بدن پر چھا گئی |
| چھو گئیں پوریں مجھے اس ہات کی |
معلومات