| سنت ہے خلیل کی قربانی سنت یہ کریں کیسے وہ ادا |
| غزّہ کی زمیں میں ہے بربادی سنت یہ کریں کیسے وہ ادا |
| کہ خوں سے لُہان جسد ان کے ہر آن ستم وہ سہتے رہے |
| گھر بار اجڑ ہی گئے ان کے ہر گام و سحر وہ مٹتے رہے |
| فریاد نہیں کوئی سن پائے وہ آہ و فگاں ہی کرتے رہے |
| تمْہاری یہ کیسی مسلمانی اور کیسی ہے تمہاری یہ ادا |
| سنت ہے خلیل کی قربانی سنت یہ کریں کیسے وہ ادا |
| غزّہ کی زمیں میں ہے بربادی سنت یہ کریں کیسے وہ ادا |
| کچھ غم ہے نہ فکر ہے کچھ تم کو تم صرف مگن مستی میں رہو |
| مرتے ہی رہے وہ فلسطینی تم صرف مزہ ہی لیتے رہو |
| یہ عرض جمال کی سنو لوگو بے حس کبھی اتنا تم نہ بنو |
| کیسا ہے یہ جذبۂ ایمانی کیسی ہے روش کیسی یہ ادا |
| سنت ہے خلیل کی قربانی سنت یہ کریں کیسے وہ ادا |
| غزّہ کی زمیں میں ہے بربادی سنت یہ کریں کیسے وہ ادا |
| اللہْ یہ دیکھا نہیں جاتا کچھ فضل و کرم اب ان کو ملے |
| تیری ہی مدد کو ترستے ہیں امداد تری بس ان کو ملے |
| ارمان یہی ہے منور کا کہ چین و سکوں سب ان کو ملے |
| کیسے وہ کریں گے یہ قربانی سنت یہ کریں کیسے وہ ادا |
| سنت ہے خلیل کی قربانی سنت یہ کریں کیسے وہ ادا |
| غزّہ کی زمیں میں ہے بربادی سنت یہ کریں کیسے وہ ادا |
معلومات