مرے غم کو تو ہلکا جانتا ہے
قبر کا حال مردہ جانتا ہے
ہماری پیاس سے الجھا نہیں ہے
ہماری پیاس دریا جانتا ہے
کوئی مر کر بھی زندہ ہو گیا ہے
کوئی زندہ ہے مردہ جانتا ہے
وفاداری کی باتیں مت کرو تم
تمہیں تو شہر پورا جانتا ہے
وہی کل کاٹنا ہے تجھ کو ازہر
جو تو نے آج بویا جانتا ہے

0
32