| میز پر اک پرانی شیشی ہے |
| رات بھر کی پلٹ کے رکھی ہے |
| خشک پیندے پہ آنکھ ٹکتی ہے |
| جیسے کوئی لکیر باقی ہو |
| یا کہیں سے ٹپک پڑے قطرہ |
| تا کہ پیاسا سا دل بہل جائے! |
| پر یہ دنیا کہاں سنہری ہے |
| اب وہ پہلے سے معجزے کب ہیں؟ |
| ہاتھ میں کچھ نہیں لکیروں کے |
| پتھروں سے کہاں نکلتی ہے |
| کوئی چشمے کی ٹھنڈی دھار کبھی— |
| ایسا منظر بھی اب نہیں ہوتا! |
معلومات