مرے ہمدم مرے دلبر کرو مجھ سے نئی باتیں
نئی باتیں سکھانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
مرے محبوب تیری ساری باتیں یاد ہیں مجھ کو
کئی یادیں مٹانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
یہ سناٹے تری یادوں کے مجھ کو ڈستے رہتے ہیں
نئے مرہم بنانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
مرے ہمراز میرے ہمسفر تو جان ہے ورنہ
نئے رستے بنانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
مرے دل بر مرے دل پر ترا قبضہ نا ہوتا تو
نئے رشتے بنانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے

0
27