آپﷺ کے در کی چاکری کیلئے |
میں بنا ہوں تو نوکری کیلئے |
لوگ جاتے ہیں سب مدینے کو |
میں ترستا ہوں حاضری کیلئے |
مجھ کو اپنا غلام رکھ لیجے |
کہ نہیں ہوں میں سروری کیلئے |
آپﷺ کی ذات عزتیں دے گی |
یہ غلامی ہے خسروی کیلئے |
وہ صحابہ بھی کیسےعاشق تھے |
پیش رہتے تھے برتری کیلئے |
نعت لکھ کر مقام پایا ہے |
ورنہ میں تو ہوں کمتری کیلئے |
یہ کرم ہی تو ہے میاؔں اُنکاﷺ |
جو چُنا تجھ کو شاعری کیلئے |
میاؔں حمزہ |
معلومات