| ہم سے بہتے ہوئے اشکوں کی روانی مت پوچھ |
| اور کچھ پوچھ محبت کی کہانی مت پوچھ |
| کوئی زلفیں تھیں کہ کندھوں سے کمر تک پہنچیں |
| کیسے بل کھائے ہوئے آئی جوانی مت پوچھ |
| شستہ اردو میں کہے صاف مکمل جملے |
| اس تکلم کی ہمیں بات بتانی مت پوچھ |
| ہم سے سب پوچھ مگر پاس بٹھا کر اپنے |
| اپنے چہرے کا سبق ہم سے زبانی مت پوچھ |
| کیسے اشکوں کو سموتا ہے بیاباں دل کا |
| کیسے ملتا ہے یہاں ریت سے پانی مت پوچھ |
معلومات