جس کی کوئی خطا نہیں ہوتی |
اس سے عزت خفا نہیں ہوتی |
ایسی یاری کا ٹوٹنا بہتر |
جس میں بوئے وفا نہیں ہوتی |
شیطاں کو جو بھی خوش رکھے اس کی |
کبھی جنت جزا نہیں ہوتی |
ظالموں کے لیے وہ رحمت ہے |
ہر سزا جو بے جا نہیں ہوتی |
ایک تنہائی دوست ہے مری جو |
کبھی مجھ سے جدا نہیں ہوتی |
معلومات