نام تیرا مجهے جب یاد آیا
بعد اس کے مجهے سب یاد آیا
ہنستے ہنستے ہوئیں آنکهیں مری نم
واقعہ ایک عجب یاد آیا
پهر میری آنکه سے آنسو نہ رکے
جب بچهڑنے کا سبب یاد آیا
بن ترے جی نہ سکیں گے کبهی ہم
تم یہی کہتے تهے، اب یاد آیا
چهپ گئے دیکهتے ہی وہ مجهکو
واہ! کیا خوب ادب آیا
بعد میرے اسے وعدہ اپنا
یاد آیا بهی تو کب یاد آیا
مانو کہنا میرا سو جائو "ظہیر"
بهولنے والے کو کب یاد آیا

0