عَلم حق اٹھاؤ حُسینی بنو
کہ ظلمت مٹاؤ حُسینی بنو
مقامِ حسینی سمجھتے ہو گر
تو قرآں سناؤ حسینی بنو
نواسہ محمدﷺ چراغِ علیؓ
دلوں میں بساؤ حُسینی بنو
اطاعت نہ کرنا کبھی ظلم کی
نہ سر کو جھکاؤ حُسینی بنو
سکھایا ہے کربل نے یہ ہی سبق
کہ دیں کو بچاؤ حُسینی بنو
یہ نعرہ حسینی ہی کافی نہیں
عمل سے بتاؤ حسینی بنو
تقاضا عقیدت ہے عاضی یہی
عَلم حق اٹھاؤ حسینی بنو

25