مرا بچپن سے ہی تھا اک پسندیدہ کلر کالا |
کہاں ہوگا کوئی اس رنگ کو یوں چاہنے والا |
صلہ اس رنگ سے چاہت کا یوں لائف میں ہے پایا |
خدا نے خوب بھر کے ہم پہ کالا رنگ ہے ڈالا |
ملی وائف بھی کالی اور کالے اسکے گھر والے |
ہیں کالے ڈارک کالے ساس سسر سالی اور سالا |
مرے سَن اور ڈاٹر نے بھی کالا حسن ہے پایا |
یقینًا کالا ہی ہونا ہے پیدا آفٹر والا |
اگر بجلی چلی جائے کوئی تب تک نہیں دکھتا |
کہ جب تک کھولے نہ ان میں سے کوئی ماؤتھ کا تالا |
مری بیگم کا پکا رنگ تاریکی میں ہو یوں مِکس (mix) |
کہ گم اِکلپس (eclipse) میں ہو جائے جیسے چاند کا ہالا |
کبھی میں سوچتا ہوں کیا کشودا اس کو اپناتے |
اگر ان کو ملی ہوتی کوئی کالی مدھو بالا |
یہ کالے رنگ کا جادو ہے سر چڑھ کے ہی بولے گا |
کبھی اس کو کوئی منتر نہیں ہے توڑنے والا |
اسی رنگِ سیاہ سے دوسرے رنگوں میں ندرت ہے |
اندھیرے سے ہی ہوتا روشنی کا بول ہے بالا |
سحاب اس وقت ہی ابرِ کرم بن کر برستا ہے |
کلر وائٹ سے جب اس کا بدل کر ہو سیہ کالا |
معلومات