سب کی آس ہوں
ہاں میں خاص ہوں
گھر کا کام بھی
کرنے پاس ہوں
مہماں یا بچے
بنتی سانس ہوں
غم کے سایہ میں
واضح انس ہوں
ہو تعریف یوں
اچھی ساس ہوں
کہلاؤں بہو
روشن عکس ہوں
ڈھائے ظلم گر
زخمی طاس ہوں
کلفت جب بڑھے
رہتی ٹھوس ہوں
ویراں کشت میں
اگتی گھاس ہوں
حاصل علم کر
دیتی درس ہوں
ناصر رسم ہے
جانے داس ہوں

0
126