شعر بے معنی کہتا ہوں
کچھ بھی بکتا رہتا ہوں
دکھ تیرے دیے سہتا ہوں
اب بس زندہ رہتا ہوں
چپ ہی بیٹھا رہتا ہوں
تیرے خیال میں رہتا ہوں
دریا کنارے بیٹھے میں
کشتی کو تکتا رہتا ہوں
کوشش سے بھی نہیں آتا
تُجھ سے جو کہنا چاہتا ہوں
جس گلی میں رہتا تھا تو
اب بھی واں آتا جاتا ہوں
میں اپنے خوابوں میں بھی
تُجھ سے باتیں کرتا ہوں
میں تیری خاموشی میں
تیری آنکھیں پڑھتا ہوں
سیف بھری محفل میں بھی میں
تنہا تنہا رہتا ہوں

25