چلو ہم بھی اپنا مقدر سنواریں |
حبیبِ خدا کو فقیرو پکار یں |
جُڑا آپ کی یاد سے دل ہمہ تن |
حزیں قلب پر اپنے جلوے اتاریں |
بھلے یا برے جیسے ہیں آپ کے ہیں |
ہمارا مقدر بھی آقا نکھاریں |
کھلا ہے درِ مصطفی عاصیوں پر |
چلو ہم بھی رحمت کی لوٹیں بہاریں |
جہاں پر پڑے ہیں قدم تیرے آقا |
دل و جان عشاق اس جا پہ واریں |
"برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت" |
کرم کی تُو برسا دے عاجز پہ دھاریں |
معلومات