| کل بھی گزرا تھا انہی رستوں سے اب تک یاد ہے |
| آج بھی دل کا نگر کل کی طرح برباد ہے |
| اس کو پا کر کھو دیا جس کے لئے پیدا ہؤا |
| ایک بد قسمت کی یارو اس قدر روداد ہے |
| جو کبھی سوچا نہ تھا وہ کام کرنا پڑ گیا |
| یہ زمانہ بالیقیں سب سے بڑا استاد ہے |
| نہ کسی صحرا نہ قبرستان پر موقوف ہے |
| ہر نگر ہر شہر گلشن ہر کلی ناشاد ہے |
| انتہائے جبر و جَور و بربریّت الاماں |
| فریاد ہے کشمیر پر اے آسماں فریاد ہے |
معلومات