جذبے بیمار ہوں تو سجدے قضا ہوتے ہیں |
لفظ بے کار ہوں تو چہرے سزا ہوتے ہیں |
رشتے لاچار ہوں تو پہرے روا ہوتے ہیں |
اپنے دلدار ہوں تو پاسِ وفا ہوتے ہیں |
خوشے برباد ہوں تو راز خطا ہوتے ہیں |
پودے خوش رنگ ہوں تو یادِ صبا ہوتے ہیں |
دشت آباد ہوں تو پھول عطا ہوتے ہیں |
دریا بہتے ہوں تو دھرتی کی دعا ہوتے ہیں |
معلومات